ایٹالہ راجندر کے خلاف حضورآباد میں احتجاج

   

حیدرآباد۔ 29 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے قائد سابق وزیر ایٹالہ راجندر نے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ’’دلت بندھو‘‘ اسکیم پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر اسمبلی حلقہ حضورآبادمیں دلت تنظیموں اور طبقات کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے منظم کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر کے خلاف ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے گئے۔ دلت طبقات نے بی جے پی اور ایٹالہ راجندر کو دلتوں کا مخالف قرار دیتے ہوئے انہیں ضمنی انتخابات میں شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ن
انہوں نے ٹی آر ایس کو دلتوں کا ہمدرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے دلت طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے دلت بندھو اسکیم کا اعلان کیا ہے اور اس پر عمل آوری کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں دلتوں سے متعلق یہ ایک منفرد اسکیم ہے۔ جس سے بی جے پی اور ایٹالہ راجندر خوفزدہ ہے۔ ن