ایٹالہ کی بی جے پی میں شمولیت، بنڈی کو پسند نہیں

   


حضورآباد میں ٹی آر ایس کی جیت یقینی، میئر کریم نگر وائی سنیل رائو کا تاثر

کریم نگر : سٹی میئروائی سنیل راؤ نے کہا ہے کہ حضور آباد کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی فتح یقینی ہے۔ اتوار کے روز شہر میں ایک نجی فنکشن ہال میں تقریب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار دن میں خواب دیکھنے والے لیڈر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ناگارجنا ساگر میں بی جے پی نے ضمنی انتخابات میں ڈپازٹ کھو دیا تھا۔۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں ورنگل اور کھمم میونسپل انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوئی ہے۔ پھر بی جے پی ایم ایل سی کے انتخابات میں اپنی نشست سے محروم ہوگئے ۔ میئر نے کہا کہ ریاست میں جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں ، لوگ ٹی آر ایس پارٹی اور وزیر اعلی کے سی آر کی حکمرانی پر اعتماد کریں گے۔ حضورآباد کی عوام 20 سالوں سے ٹی آر ایس کو ووٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بنڈی سنجے ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے تب بھی ٹی آر ایس پارٹی نے اس حلقے میں 56 ہزار ووٹوں کی اکثریت حاصل کی تھی۔ مئیر نے یہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو شامل کرنے کے طور پر بی جے پی پارٹی کام کر رہی ہے۔ میئر نے شامیر پیٹ میں 10 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے والے ایٹالہ راجندر جیسے بدعنوان لوگوں کو بھرتی کرنے کے لئے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ میئر سنیل راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے کارکن ایٹالا پر تنقید کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہو رہے ہیں۔ سنیل راؤ نے الزام لگایا کہ بنڈی سنجے کمار کو اٹیلہ راجندر کا بی جے پی میں شامل ہونا پسند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضورآباد کے علاقے میں آبپاشی کے پانی کی منتقلی نہیں ہوئی تھی اور اب یہ ٹی آر ایس کے اقتدار کے بعد یہ کریڈٹ صرف ٹی آر ایس کو ہی جاتا ہے کیونکہ گرمیوں میں بھی آبپاشی کا پانی دستیاب ہے پانی کے بہترین اسکیم کے ذریعہ میئر نے پیش گوئی کی کہ حضورآباد کے عوام ٹی آر ایس کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کو بھاری اکثریت کے ساتھ انتخابات میں ٹی ار اس کے اْمیدوار کو جتائیں گے۔ کانفرنس میں بہت سے ٹی آر ایس کارپوریٹرز ، رہنما اور کارکن موجود تھے۔