حیدرآباد۔ سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت کے خلاف کریمنگر ایلانتا کنٹا منڈل میں 200 کارکنوں نے بی جے پی سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ منڈل بی جے پی صدر روی یادو نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیر پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے شامل نہیں ہوئے ہیں بلکہ وہ اپنی دولت اور جائیدادیں بچانا چاہتے ہیں جو انہوں نے غیرقانونی طریقے سے حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹالہ ان کے خلاف جاری مقدمات سے بچنا چاہتے ہیں اس لئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ بی جے پی سے مستعفی دوسرے قائدین میں مقامی جنرل سکریٹری ٹی جتیندر گوڑ ‘ مقامی او بی سی مورچہ صدر یو رتناکر اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ ان تمام کارکنوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اپنے آئندہ کے منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 18 سال میں راجندر نے بے تحاشہ دولت جمع کرلی ہے اور اب اس کو بچانا چاہتے ہیں ۔