ایٹمی صلاحیت والے ’اگنی ۔پی ‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

,

   

نئی دہلی : ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے جوہری صلاحیت سے لیس نئی سیریز کے میزائل ’اگنی پی‘ کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔یہ ٹسٹ پیر کے روز صبح 10:55 بجے اُڈیشہ کے بالاسور میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام جزیرے میں کیاگیا۔میزائل کے لانچ ہونے کے بعد اس پر مختلف اسٹیشنوں اور راڈاروں سے نظر رکھی گئی۔ میزائل نے تجربے کے دوران اپنے تمام مقاصد کو انجام دیا، لانچنگ کے موقع پر اس کا ہدف درست تھا۔’اگنی ۔پی ‘ میزائل نئی جنریشن کا جدید ترین میزائل ہے جو 1000 سے 2000 کلومیٹر کی حد تک نشانہ لگانے کے قابل ہے ۔