ایٹم بم کی بجائے اب لوگ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے خوفزدہ : ہواوے

   

ڈاؤس ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹکنالوجی کی بڑی کمپنیوں میں شمار کی جانے والی کمپنی ہواوے کی بانی اور سی ای او رین زینگفائی نے منگل کے روز ایک اہم ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ لوگ ایٹم بم سے خوفزدہ رہا کرتے تھے لیکن اب ایٹم بم کی بجائے آرٹیفیشیل انٹلیجنس (AI) کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ ’’اے فیوچر شیپڈبائے اے ٹکنالوجی آرمس ریس‘‘ کے ایک عنوان سے ایک سیشن کے دوران جو ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا، اپنے خطاب کے دوران مسٹر زینگفائی نے مزید کہا کہ آرٹیفیشیل انٹلیجنس ایٹم بم کی طرح نقصاندہ نہیں ہے۔