ایٹہ میں ڈینگو کا قہر مقامی افراد کی نقل مکانی

   

Ferty9 Clinic

ایٹہ: اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں کورونا کے بعد اب ڈینگو نے اپنا قہر شروع کریا ہے ۔ضلع کے کسیٹی گاؤں میں گذشتہ 7دنوں میں 16افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ سینکڑوں افراد ڈینگو کی زد میں ہیں۔ذرائع کے مطابق گاؤں میں ڈینگو اور ملیریا سے مقامی مکین خائف ہیں۔گاؤں میں ڈینگوں کی دہشت کا عالم یہ ہے کہ درجنوں کنبے گاؤں سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہ پر چلے گئے ہیں۔کسیٹی گاؤں کے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی ڈینگو سے متاثر ہے ۔محکمہ صحت کی ٹیم نے گاؤں میں کوئی کیمپ نہیں کیا ہے ۔