نیویارک ۔ 6 اپریل (ایجنسیز) سوپر ماڈل گیگی حدید نے حالیہ جاری کردہ ایپسٹین فائلس میں ان کا نام آنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اور اس سے انہیں صدمہ ہوا ہے۔ اس تعلق سے حدید خاموشی اختیار کی ہوئی تھیں، تاہم اب ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ ایپسٹین سے ملاقات کی ہے نہ بات کی ہے اس کے باوجود ان کا نام اس فہرست میں آیا جس سے انہیں صدمہ ہوا ہے۔ K؍ F