تجارتی تعلقات بحال کرنے حکومت ہند پر چین کا زور
نئی دہلی: چین کے 43 موبائیل اپلیکیشنس پر پابندی لگانے ہندوستان کے فیصلے پر اظہارمایوسی کرتے ہوئے چین نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ باہمی فائدہ کیلئے تجارتی تعلقات کو بحال کرے۔ نئی دہلی میں تعینات چین کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ چین اور ہندوستان نے مل کر دیگر خطرات کا سامنا کیا ہے اور ترقی کے مواقع سے استفادہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ باہمی معاشی اور تجارتی تعلقات کو درست راہ پر لاکر تعلقات کو بحال کریں تاکہ تجارتی تعلقات سے دونوں ممالک کا فائدہ ہوسکے ۔ مذاکرات اور تبادلہ خیال کی بنیاد پر ہی بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ حکومت ہند نے 43 موبائیل اپلیکیشنس کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ علی ایکسپریس، ڈنگ ٹاک وغیرہ جیسے ایپس پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں چین کے سفارتخانہ نے کہا کہ ہم ہندوستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ تجارتی امور پر سخت کارروائی نہ کرے۔ چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی ہے۔ یہ حکومت چین سے تعلق رکھنے والے بعض موبائیل اپلیکیشن پر پابندی لگانے کیلئے قومی سلامتی کے بہانے بنارہی ہے۔