٭ آئی فون بنانے والی مشہور کمپنی ایپل نے سنگاپور میں پہلی بار پانی پر تیرتے ہوئے پہلے اسٹور کا افتتاح کیا ہے۔ ایپل کا یہ اسٹور مکمل طور پر پانی کے اوپر تیرتا ہوا دکھائی دیتا ہے جس کا بڑا حصہ گنبد کی شکل میں بنایا گیا ہے جو چاروں اطراف سے شیشے کا بنانا ہوا ہونے کی وجہ سے اندر کے سارے مناظر کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ ایپل انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ اسٹور کی ڈیزائننگ روم کے پینتھن اور اوکلس کے ڈیزائن سے تحریک لیکر بنایا گیا ہے۔