ایچ آئی وی سے بچاو کا پہلا ٹیکہ ایف ڈی اے نے منظور کرلیا

   

واشنگٹن ۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے ) نے دنیا کے پہلے انجیکشن کی اجازت دیدی ہے جو ایچ آئی وی کے پھیلاو کو روکتا ہے اور ایڈز کے مرض کے شکار ہونے سے بچاسکتا ہے۔انجیکشن کی ایک خوراک کی قیمت 3700 ڈالر جبکہ 6ٹیکوں کی کل قیمت 22200 ڈالر ہوگی۔ اس کا بنیادی نام ایپریٹیوڈ رکھا گیا ہے جو ایچ آئی وی کے خطرے سے دوچار افراد کو اس موذی مرض سے بچاسکتی ہے۔ یوں وائرس سے بچانے والی ٹریووادا اور ڈیسکووی جیسی دوا کو روزانہ کھانے کی مشقت کم ہوجائے گی۔ یہ گولیاں جنسی عمل سے ایچ آئی وی کے پھیلاو کو 99 فیصد روکتی ہیں۔منظور شدہ انجیکشن کی پہلی دو خوراکیں ایک مہینے کے وقفہ سے لگائی جاتی ہیں۔ اس کے ہردوماہ بعد ایک ٹیکہ لگانا پڑتاہے۔اس طریقہ علاج کو پری ایکسپوڑر پروفائلیکسس کہا جاتا ہے اور صرف امریکہ میں ہی ایسے 12 لاکھ افراد ہیںجو ابھی تو ایچ آئی وی کے جال میں نہیں آئے لیکن وہ جنسی طور پر اس میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔