گوہاٹی: آسام میں گوہاٹی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج 75 سالہ خاتون کے میٹاپنیووائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ منگل کو یہ معلومات دیتے ہوئے ہاسپٹل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آسام میں اس سیزن میں وائرس کے انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ تاہم ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ خاتون کو کچھ دن پہلے ہمارے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا اور HMPV کے انفیکشن کی تصدیق معمول کے چیک اپ کے دوران ہوئی تھی۔ ریاست میں 10 ماہ کے بچے میں HMPV ہونے کی تصدیق ہوئی جو وائرس سے انفیکشن کا پہلا کیس تھا۔ لکھیم پور سے تعلق رکھنے والے اس بچے کا اس ماہ کے شروع میں دبرو گڑھ کے آسام میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں علاج کیا گیا تھا۔