حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HMDA) نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے ہمراہ چار بلدیات کے حدود میں درکار اجازت کے بغیر تعمیر کئے گئے 22 عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں منہدم کردیا۔ ہفتہ کو پیرزادہ گوڑہ میں تین عمارتوں، گنڈلہ پوچم پلی میں چار، آدی بٹلہ میں دو اور نارسنگی بلدیہ کے حدود میں 13 عمارتوں کو اس مہم کے حصہ کے طور پر منہدم کردیا گیا۔ ایچ ایم ڈی اے کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ پیر سے 82 غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 66 کو منہدم کردیا گیا اور 16 کو ضبط کیا گیا۔