حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) ایچ ایم ڈی اے کے اعلیٰ عہدیداران تارناکہ میں واقع ادارہ کے مرکزی دفتر کو امیرپیٹ میں واقع سورنا جیوتی کمرشیل کامپلکس میں دفتر کے قیام کے لئے ٹنڈرس بھی طلب کرچکے ہیں۔ ایچ ایم ڈی اے حدود 7 اضلاع، 70 منڈلس، 1032 قریہ جات اور 7,257 کیلو میٹرس پر مشتمل ہے اور یہ ادارہ شہری ترقیات میں کافی اہم رول ادا کرتا ہے۔ گھٹکیسر، شنکر پلی، میڑچل اور شمس آباد اس کے زونس ہیں۔ ماسٹر پلان کی منصوبہ بندی ایل آر ایس / بی آر ایس، ٹی ایس آئی پاس، عمارتوں کی تعمیر، لے آؤٹس کے علاوہ دیگر اُمور سے متعلق منظوری نامہ دیا جاتا ہے اور ادارے کے تمام شعبہ جات میں 6 تا 7 سو ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں اور روزانہ سینکڑوں عوام مختلف کاموں سے متعلق تارناکہ میں واقع ایچ ایم ڈی کے دفتر سے رجوع ہوتے ہیں۔
