حیدرآباد 19 فبروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے خصوصی مہم کے طور پر چھ غیر مجاز عمارتوں کو منہدم کردیا گیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ چوٹ اپل میونسپلٹی میں تین غیر مجاز تعمیرات کو اور ابراہیم پٹنم میونسپلٹی میں تین غیر مجاز تعمیرات کو شناخت کرنے کے بعد منہدم کردیا گیا ۔ یہ خصوصی مہم جنوری میں شروع ہوئی تھی اور اب تک جملہ 202 عمارتوں کو ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے منہدم کردیا گیا ہے ۔