صرف ماہ اپریل میں 7 کروڑ، ماباقی 9 ماہ میں ماہانہ 29 کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد :۔ میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے ) کو عمارتوں کی تعمیرات اور لے آوٹ کی منظوری سے گذشتہ 10 ماہ کے دوران 365 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ صرف ماہ اپریل میں 7 کروڑ کے ماباقی 9 ماہ ماہانہ 29 کروڑ روپئے سے زیادہ ڈیولپمنٹ چارجس کی شکل میں آمدنی ہوئی ہے ۔ ایک طرف کورونا بحران کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ٹھپ ہوجانے کی افواہوں کے درمیان ایچ ایم ڈی اے کو جو آمدنی حاصل ہوئی ہے ، اس سے افواہیں غلط ثابت ہوئی ۔ عوام ذاتی گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں ساتھ ہی سرمایہ کاری کے طور پر اوپن پلاٹس اور فلیٹس کی خریدی پر زیادہ توجہ دکھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ بغیر کسی تنازعہ کے ایچ ایم ڈی اے کے منظورہ پلاٹس اور فلیٹس خریدنے کے لیے عوام اپنی دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ زیادہ تر عوام وینچر ، گیٹیڈ کمیونٹی پر توجہ دے رہے ہیں ۔۔