ایچ ایم ڈی اے کی کارکردگی جاننے عوام سے ردعمل کا حصول

   

تمام شعبہ جات میں فیڈ بیاک باکسس نصب کرنے کمشنر ڈاکٹر جناردھن ریڈی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات اور محکمہ کے ملازمین کی کارکردگی سے متعلق عوامی ردعمل کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے کمشنر ایچ ایم ڈی اے ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے تمام شعبوں کے عہدیداروں کو فیڈ بیاگ باکسس نصب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ محکمہ کے مرکزی دفتر واقع تارناکہ میں منعقدہ سال نو کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے مذکورہ احکامات دیئے اور اس مناسبت سے ملازمین کو انہوں نے مختلف مشہور و معروف مصنفین کی کتابیں بطور ہدیہ سال نو پیش کیں ۔ بعد ازاں انہوں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور محکمہ کی شان و منزلت میں اضافہ کریں اور اپنی کارکردگی کا جائزہ عوامی ردعمل سے لیتے رہیں اور خاص کر پارکوں ، یل آر ایس ، جی آر ایس اور پلاننگ کے شعبہ جات عوامی ردعمل سے جانکاری کے لیے پبلک فیڈ بیاگ باکسس کی تنصیف کو یقینی بنائیں ۔ اور تمام شعبہ جات کے ایچ آر ڈیز بروقت فائلوں کی یکسوئی کرنے کارکردگی میں بہتری لائیں اور عوام کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کو زیر التواء نہ رکھیں البتہ کبھی کبھار کچھ رکاوٹیں ضرور پیدا ہوتی ہیں لہذا انہیں ای ٹولس کے استعمال سے حل کرنے کی کوشش کریں ۔ کمشنر جناردھن ریڈی نے اس بات کی بھی سختی سے ہدایت دی کہ دفتر سے رجوع ہونے والے درخواست گذاروں کے ساتھ وہی رویہ اختیار کریں ۔ جیسا کسی وی آئی پی یا وی وی آئی پی کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے اور درخواست گذاروں کی گفتگو کو بغور سماعت کرنے کے بعد مسئلہ جس سطح کا ہو اس سطح کے افسران خوشدلی کے ساتھ حل کریں اور ساتھ ہی اس بات کا بھی انتباہ دیا کہ میں کبھی بھی کسی بھی وقت کسی بھی شعبہ کے ملازمین کی کارکردگی کا اچانک جائزہ لوں گا اور ملازمین چاہے وہ اعلیٰ سطح کے ہوں یا ادنی سطح کے میں ہر ایک کی عزت و توقیر کرتا ہوں ۔ لہذا اپنے اپنے فرائض کو بحسن و خوبی اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں ۔ اس پروگرام میں ایچ ایم ڈی اے کے تمام شعبہ جات کے اعلیٰ افسران شریک رہے ۔۔