بنگلورو 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرونوٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کے ملازمین نے بشمول تنخواہوں پر نظرثانی مختلف مطالبات کی پذیرائی کے لئے پیر سے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی۔ اس دوران انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہ احتجاج غیر قانونی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ہڑتال غیر قانونی ہے کیوں کہ مصالحتی مساعی جاری ہے اور اس دوران ہڑتال کا آغاز لیبر حکام کے مشورہ کے خلاف بھی ہے کیوں کہ وہ چاہتے تھے کہ احتجاجی راستہ اختیار کئے بغیر خوشگوار حل تلاش کرلیا جائے۔