ایچ اے ایم ایل نے 12 میٹرو کاریڈرس کیلئے پراجکٹ رپورٹس کی تیاری کیلئے ٹنڈرس کی طلبی

   

حیدرآباد 20 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو ریل (HAML) نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے حال میں منظورہ فیز ۔III میٹرو ریل توسیعی کاریڈرس کے لئے ابتدائی پراجکٹ رپورٹس اور تفصیلی پراجکٹ رپورٹس کی تیاری کے لئے کنسلٹنٹس کے انتخاب کے لئے ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔ ایچ اے ایم ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ جملہ 12 کاریڈرس کو جو 278 کیلو میٹر پر محیط ہیں (آٹھ توسیعی کاریڈرس اور چار کاریڈرس تمام آؤٹر رنگ روڈ کے کنارے)، چار پیاکیجس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر کامیاب کنسلٹنسی فرم کو دو سے زیادہ پیاکیجس کا ٹنڈر نہیں دیا جائے گا۔ ٹنڈرس داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اگسٹ ہے اور کنسلٹنسی ایجنسیز کا انتخاب آئندہ ماہ کے اوائل میں کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے لئے منتخب کنلسٹنٹس کو پہلے دو ماہ کے اندر ابتدائی پراجکٹ رپورٹس داخل کرنا ہوگا اور ٹریفک سرویز ٹراویل ڈیمانڈ فور کاسٹنگ، رائیڈرشپ تخمینہ، سماجی ۔ ماحولیاتی تجزیہ متبادل تجزیہ کرتے ہوئے پی پی آر سی میں مناسب موڈ آف پبلک ٹرانسپورٹ کی تجویز پیش کرنی ہوگی۔