ایچ اے شفیع آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اور محمد ظہیر الدین ، اردو لائزن آفیسر مقننہ کی کنٹراکٹ خدمات میں مزید ایک سال کا اضافہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ لیجسلیچر کے بموجب مسٹر ایچ اے شفیع ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ سکریٹری ٹو لیجسلیچر کی خدمات کو کنٹراکٹ اساس پر تلنگانہ لیجسلیچر سکریٹریٹ میں مزید ایک سال کی مدت کے لیے 19 دسمبر 2018 تا 18 دسمبر 2019 بحیثیت آفیسر ان اسپیشل ڈیوٹی جاری رکھا گیا ۔ اسی طرح مسٹر محمد ظہیر الدین ریٹائرڈ ڈپٹی سکریٹری ٹو لیجسلیچر کی خدمات کو بحیثیت اردو لائزن آفیسر کنٹراکٹ اساس پر مزید ایک سال کی مدت کے لیے 19 دسمبر 2018 تا 18 دسمبر 2019 جاری رکھا گیا ہے ۔۔