ایچ سی اے ہیلتھ کیر کا عالمی کیپبلیٹی سنٹر حیدرآباد میں قائم

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : امریکہ اور برطانیہ میں 192 ہاسپٹلس اور 2500 کیئر سائٹس کے نیٹ ورک کے ساتھ فارچون 100 ہیلتھ کیر لیڈر ایچ سی اے ہیلتھ کیر نے بھارت میں قائم کرتے ہوئے حیدرآباد کو اس کے پہلے (GCC) عالمی کیپبلیٹی سنٹر کے لیے منتخب کیا ہے ۔ کمپنی 2025 کے اختتام تک 75 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 2026 تک 3000 پیشہ ور افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے ۔ یہ مرکز آئی ٹی ، سپلائی چین ، ہیومن ریسورس ، فینانس اور پروکیورمنٹ جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا ۔ یہ جدید سہولت ہائی ٹیک سٹی کے ’ ستوا نالج پارک ‘ میں 4 لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے ۔ افتتاحی تقریب میں تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و صنعت ڈی سری دھر بابو ، ایچ سی اے ہیلتھ کیر کی سینئیر نائب صدر ایمیلی ڈنکن اور ہندوستان میں حیدرآباد مرکز کے سربراہ اٹل کپور شریک تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے حیدرآباد کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو صحت ، فارماسیوٹیکل اور اختراعات کا مرکز قرار دیا ۔۔