ایچ پی کا نیا اسمارٹ ٹینک پرنٹر متعارف

   

نئی دہلی: ایچ پی انڈیا نے آج اسمارٹ ٹینک پرنٹرز کی اپنی نئی رینج لانچ کی ہے جسے گھریلو صارفین، مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کی روزمرہ پرنٹنگ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے پرنٹنگ سسٹمز کے سینئر ڈائریکٹر سنیش راگھون نے اس کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ آج کی ہائبرڈ دنیا میں ہندوستان میں گھریلو اور چھوٹے کاروبار اپنی ڈیجیٹل تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں اور سستی، استعمال میں آسان اور اسمارٹ پرنٹنگ حل تلاش کر رہے ہیں۔ابھرتے ہوئے کاروباریوں اور کاروباروں کی مدد کیلئے ایچ پی اسمارٹ ٹینک سادہ سیٹ اپ، اسمارٹ فیچرز اور بہتر کنیکٹیویٹی کے ساتھ ایک اطلاعات اور بہتر صارف کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔