نئی دہلی: رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس دوران دیوے گوڑا نے برلا کو کتاب ’’فیوروز ان اے فیلڈ: دی ان ایکسپلورڈ لائف آف ایچ ڈی دیو گوڈا‘‘بھی پیش کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عصری سیاسی اور سماجی امور سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔