ایچ کے کماراسوامی جنتادل (ایس) کے صدر مقرر

,

   

بنگلورو۔4جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل( سیکولر) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے جمعرات کو ایچ کے کمارا سوامی کو ریاست کرناٹک کی جنتادل ( سیکولر) پارٹی کا صدر مقرر کیا ہے اور نکھیل کمارا سوامی اس کی نوجوانوں کی شاخ کے صدر مامور کئے گئے ہیں ۔ ایچ کے کمارا سوامی اے ایچ وشواناتھ کی جگہ لیں گے ، جنہوں نے حال ہی میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ دریں اثناء مدھو بنگاراپا کو جنتادل(ایس) کا کارکرد صدر مقرر کیا گیا ہے ۔