ایچ 1 بی ویزا : شریک حیات کو بھی کام کی اجازت

   

دینے بائیڈن سے قانون سازوں کی اپیل
واشنگٹن : صدر منتخب جوبائیڈن سے 60 امریکی قانون سازوں کے گروپ نے ٹرمپ کے انتظامیہ کی ایک پالیسی کو منسوخ کرنے اور
H-4
ویزا والوں کے کام سے متعلق دستاویزات کو بھی قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ ویزا رکھنے والے ان کے شریک حیات ہوسکتے ہیں جن کے پاس
H-1B
ویزا ہے۔ یہ مطالبہ اس لئے واجبی ہے کیونکہ نہایت ہنرمند اور باصلاحیت ہندوستانی خواتین اکثریت میں ہے جو اپنے
H-1B
ویزا کے حامل شوہروں کے ساتھ رہتے ہوئے امریکہ میں مفید کام انجام دے سکتے ہیں۔