28 ستمبر سے آغاز ، دسہرہ کے بعد نئی پوسٹنگ سے رجوع کرنے محکمہ تعلیم کی تیاریاں
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایڈجسٹمنٹ حصہ کے طور پر چار ہزار ٹیچرس کے تبادلہ کا امکان ہے ۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ توقع ہے کہ ہفتہ 10 دن میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر جن ٹیچرس کے تبادلے ہونگے انہیں دسہرہ کی تعطیلات کے بعد نئی پوسٹنگ سے رجوع کرنے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔حکومت کی جانب سے طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے ٹیچرس کا ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے تناظر میں اسکول ایجوکیشن عہدیداروں نے پہلے ہی احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ جس کے مطابق اساتذہ کو کم طلبہ والے اسکولس سے زیادہ طلبہ والے اسکولس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔ ضلع کو یونٹ بناکر اس عمل کو 28 ستمبر شروع کرنے کی متعلقہ اضلاع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے ۔ کتنے اسکولس میں کتنے ٹیچرس کی ضرورت ہوگی پہلے ہی رہنمایانہ خطوط جاری کردئیے گئے ہیں جن کے مطابق پرائمری اسکولس میں 1-10 طلبہ رہنے والے اسکولس میں ایک ٹیچر 11-60 طلبہ کیلئے 2 ٹیچرس ، 90 طلبہ کیلئے 3 ٹیچرس 120 طلبہ کیلئے 4 ٹیچرس 150 طلبہ کیلئے 5 ٹیچرس 200 طلباء کیلئے 6 ٹیچرس ہونا چاہئے ۔ اپرپرائمری اسکولس میں طلبہ کی تعداد کے لحاظ سبجکٹس ٹیچرس ہونا چاہئے ۔ جس قدر ممکن ہوسکے قریبی اسکولس میں ٹیچرس کا تبادلہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اگر یہ ممکن نہیں ہوسکا تو انہیں متعلقہ منڈل کے دوسرے اسکولس کو منتقل کردیا جائے گا ۔ اگر ایک منڈل میں ایڈجسٹمنٹ ممکن نہ ہو تو دوسرے منڈل میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔ ایڈجسٹمنٹ میں اسکول تبدیل کرنے والے ٹیچرس سے آپشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ٹیچرس دوسرے اسکولس جانے رضا مند ہوں گے انہیں پہلے مرحلے میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔ اس کے بعد جن اسکولس میں ٹیچرس کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے وہاں ٹیچرس کی سیناریٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے دوسرے اسکولس منتقل کردیا جائے گا ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کی جانب سے کس اسکولس میں طلبہ کی تعداد کتنی ہے وہاں کتنے ٹیچرس کام کررہے ہیں اس کی پہلے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیچرس کے تبادلے کرنے کی فہرست تیار کی جارہی ہے ۔۔ 2