ایڈریانا 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنیوالی کم عمر کوہ پیما

   

لندن: برطانیہ کی ایڈریانا براونلی 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئی۔ 21 سالہ کوہ پیما نے گزشتہ روز دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا۔ اس سے قبل ایڈریانا نے نانگا پربت اور براڈ پیک کو بھی سر کیا تھا۔ اب ایڈریانا کے ٹو سر کرنے والی سب سے کم عمر ماؤنٹینئر بھی بن گئی ہے۔ پاکستان کے 20 سالہ شہروز کاشف اب تک8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ شہروز اور ایڈریانا تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بننے کے ریکارڈ کا تعاقب کر رہے ہیں۔