ایڈسیٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں /30 جون تک توسیع

   

حیدرآباد : تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایڈسیٹ) 2021 ء کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں /30 جون تک توسیع کردی گئی ہے ۔ قبل ازیں اس کی آخری تاریخ /22 جون تھی ۔ امیدوار ویب سائیٹ
https://edcet.tsche.ac.in
پر بی ایڈ کورس میں داخلہ کیلئے درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ جس کا امتحان /24 اور /25 اگست کو ہوگا ۔