ایڈسیٹ ۔ 2021 ‘ درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔ 7 اگسٹ ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایڈ سیٹ ) 2021 کیلئے کسی جرمانہ کے بغیر درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں 12 اگسٹ تک توسیع کردی ہے ۔ قبل ازیں درخواست داخل کرنے کی تاریخ 7 اگسٹ مقرر کی گئی تھی ۔ خواہش مند امیدوار ویب سائیٹ
https://edcet.tsche.ac.in/
پر لاگ ان کرتے ہوئے اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ریاست میں دو سالہ ریگولر بی ایڈ کورسیس میں داخلوں کیلئے ہونے والا انٹرنس ٹسٹ ٹی ایس ۔ ایڈسیٹ کا 24 اور 25 اگسٹ کو انعقاد عمل میں آئیگا۔ امیدواروں سے درخواست داخل کرنے کے موقع سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے ۔