حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن ( ٹی ایس سی ایچ ای ) نے ایڈسیٹ 2019 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ چیرمین کونسل پاپی ریڈی نے بتایا کہ ایڈ سیٹ 31 مئی 2019 کو منعقد ہوگا اور 15 جون کو نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈ سیٹ 2019 میں شرکت کے خواہش مند امیدوار 28 فروری تا 10 اپریل کے درمیان آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ جبکہ 4 مئی تک دیرینہ فیس کے ساتھ درخواستیں قبول کئے جائیں گے ۔ چیرمین کونسل نے بتایا کہ ایڈسیٹ کے انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جبکہ بی ایڈ میں داخلہ اہلیتی امتحان ایڈ سیٹ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں بیک وقت 31 مئی کو منعقد ہوگا ۔۔