حیدرآباد۔12؍جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( EdCET) 2025 کے ذریعے دو سالہ بی ایڈ پروگراموں میں داخلوںکیلئے نوٹیفکیشن پیر کو جاری کیا جائے گاجس کے اندراجات 21 جولائی سے شروع ہوں گے۔ امیدوار 31 جولائی تک رجسٹریشن اور آن لائن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔این سی سی، سی اے پی، پی ایچ یا اسپورٹس کوٹہ کے داخلوں کا دعویٰ کرنے والے امیدواروں کیلئے سرٹیفکیٹ کی تصدیق 23 سے 26 جولائی تک مقرر کی گئی ہے۔ اہل امیدواروں کی فہرست 2 اگست کو شائع کی جائے گی اور اعتراضات اگر کوئی ہوں تو، اسی دن ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔ ویب آپشنز 4 اور 5 اگست کو دستیاب ہوں گے اور ان میں 6 اگست کو ترمیم کی جا سکتی ہے۔ عارضی سیٹ الاٹمنٹ 9 اگست کو شیڈول ہے۔