ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے ضلعی مراکز میں تقررات کے لیے درخواستوں کی طلبی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔19اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائیٹی نے اپنے ضلعی مراکز پر کنٹراکٹ کے اساس پر تقررات عمل میں لارہا ہے اس سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائیٹی کی جانب سے ضلعی سطح پرکئے جانے والے ان تقررات میں جو مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں 4 میڈیکل آفیسرس‘ ایک کونسلر‘ ایک فارماسسٹ‘ 26 اسٹاف نرس‘ ایک کئیر کوآرڈینیٹر‘ ایک نیوٹریشنسٹ‘ کے علاوہ ریسرچ فیلو‘ ایچ آئی وی ریسرچ فیلو نان کلینکل‘ ایک اے این ایم‘ ایک ڈاٹا منیجر‘ شامل ہیں۔ ان عہدوں پر تقررات کے لئے خواہشمندوں کو 30 اگسٹ سے قبل ویب سائٹ www.tsacs.telangana.gov.in پرتفصیلات حاصل کرتے ہوئے درخواست داخل کرنی چاہئے ۔ ویب سائٹ پر ان عہدوںکے لئے درکار تعلیمی قابلیت اور درکار صلاحیتوں کے سلسلہ میں تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ان عہدوں پر تقررات حاصل کرنے والوں کے مشاہرہ کے سلسلہ میں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان کی صلاحیت کے اعتبار سے انہیں 9000 تا60000 روپئے کا ماہانہ مشاہرہ ادا کیا جائے گا۔M