ایڈن گارڈنز پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ کا میزبان

   

نئی دہلی۔29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سامنے آئندہ ہندوستان کے دورے میں کولکتہ ٹسٹ ڈے نائٹ شکل میں کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی جیسے قبول کرلیا گیا ہے اور اب ایڈن گارڈنز ہندوستان میں پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ کی میزبانی کرے گا۔ ہندوستان کی اس تجویز پرابتداء میںبنگلہ دیش کی جانب سے اس پر ابھی کسی قسم کا جواب نہیں آیا تھ۔ بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز چیف اکرم خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بی سی سی آئی نے ہمارے سامنے دن رات ٹسٹ کھیلنے کی تجویز پیش کی ہے اور ہم اس کے بارے میں غورکرنے کے بعد ان کو جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دو تین دن پہلے ہی خط ملا تھا اور ہم اس کے بارے میں سوچنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا ہے۔ ہم اپنے فیصلے کے بارے میں انہیں جواب دیاہے ۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی اپنی رضامندی کے بعد یہ ہندوستان کی میزبانی میں پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ ہوگا۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو اندور میں جبکہ دوسرا میچ 22 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میدان پر منعقد ہونا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کے نئے صدر سورو گنگولی نے حال ہی میں گلابی گیند سے ٹسٹ کھیلے جانے کی پیروی کی تھی اورکہا تھا کہ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سے بھی انہوں نے اس بارے میں بات کی جنہوں نے اس فارمیٹ پر اپنی منظوری دی ہے۔ ٹسٹ کو مقبول بنانے کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کونسل گزشتہ طویل عرصے سے گلابی گیند سے ٹسٹ کھیلنے کی پیروی کر رہی ہے، لیکن اب تک ہندوستان نے ہی اس پر اپنی رائے نہیں ظاہر کی تھی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان نومبر 2015 میں ایڈیلیڈ اوول میں پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلا گیا تھا۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹسٹ سیریز سے قبل تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جانی ہے جس کی شروعات تین نومبر کو ہوگی۔