ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے سدرشن ریڈی نامزد

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے سدرشن ریڈی نامزد ہوئے ۔ حکومت کی سفارش کردہ فائل پر گورنر سوندرا راجن نے دستخط کئے جس کے بعد چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکام جاری کردئیے ہیں ۔ متحدہ آندھرا پردیش میں کرن کمار ریڈی حکومت میں بھی سدرشن ریڈی ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تلنگانہ کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سے مشہور سدرشن ریڈی کو حکومت نے دوبارہ اے جی نامزد کیا ہے۔۔ 2