حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ میں آج ایڈوکیٹ جوڑے کے قتل سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی گئی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس معاملہ میں تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ۔ پولیس کی چارج شیٹ کی پیشکشی کے بارے میں ایڈوکیٹ جنرل سے سوال کیا گیا ۔ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ 19 اپریل کو تحقیقات مکمل کرکے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ منتھنی کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ۔ 10 جون سے چارج شیٹ پر سماعت کا آغاز ہوگا ۔ حکومت کے جواب سے مطمئن ہوکر ہائی کورٹ نے مقدمہ کی یکسوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے طور پر ایڈوکیٹ جوڑے کے قتل معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔