ایڈوکیٹ محمود پراچہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

,

   

نئی دہلی: ایڈووکیٹ محمود پراچہ جو شاہین باغ مظاہرین کے قانونی مشیر بھی ہیں انہوں نے شاہین باغ مظاہرین کے خلاف بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف پرویش ورما کو قانونی نوٹس جاری کریں گے بلکہ ان کے خلاف ایف ار ای بھی درج کریں گے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہم شاہین باغ کو ایک گھنٹہ میں خالی کردیں گے۔

پراچہ نے کہا کہ ’کوئی بھی رکن پارلیمنٹ قانون سے بالاتر نہیں ہے ، ہم اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیں گے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے یہ بھی کہا کہ لاکھوں لوگ وہاں (شاہین باغ) جمع ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو سوچنا ہوگا اور فیصلہ لینا ہوگا کہ وہ آپنے گھروں میں داخل ہوں ، آپ کی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری کریں گے، انہیں ماریں گے۔ آج وقت ہے اور مودی جی اور امیت شاہ کل آپ کو بچانے نہیں آئیں گے۔