حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : خدمات سے لاپرواہی اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا ایک پولیس انسپکٹر کے لیے مہنگا ثابت ہوا ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر انجنی کمار نے کالا پتھر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایڈیشنل انسپکٹر وکرم سنگھ کو خدمات سے معطل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وکرم سنگھ کو خدمات سے معطل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وکرم سنگھ نے نشہ کی حالت میں گاری چلاتے ہوئے ترملگیری ٹرافک جنکشن پر حادثہ انجام دیا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر کمشنر پولیس نے سخت نوٹ لیتے ہوئے اقدام کیا اور ایڈیشنل انسپکٹر کالا پتھر پولیس اسٹیشن مسٹر وکرم سنگھ کو معطل کردیا ۔۔
گھریلو جھگڑوں و مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ وینکٹ ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو گنٹی جنگایا کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور گھریلو مسائل و جھگڑوں سے دل برداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔