ایڈیشنل ایس پی ایس مہندر کی خدمات کو خراج تحسین

   

وظیفہ پر سبکدوشی، وداعی تقریب کا انعقاد ، ڈی ایس پیز و دیگر عہدیدارو ں کی شرکت
میدک :2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع ایڈیشنل ایس پی ایس مہیندر کی وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوشی کے سلسلہ میں میدک ضلع پولیس کے زیراہتمام ٹاؤن کے ونائک فنکشن ہال میں ضلع ایس پی میدک ڈی وی سرینواس راؤ کی صدارت میں وداعی و تہنیتی تقریب کا ضلع بھر کے پولیس اعلیٰ عہدیداروں اور اہلکاروں کی موجودگی میں انعقاد عمل میں آیا ۔ واضح رہے کہ مہیندر کی 31 مارچ کو سبکدوشی عمل میں آئی لیکن وہ اس دن ایک دن کے سلطان بھی بنے ۔ ریاستی حکومت نے پولیس کے 8 سینئر اعلیٰ عہدیدارو ں محمد اشفاق اقبال صدیقی ، اے لکشمن ، جی منوہر ، بالاکوٹی ، جی سرینواس ریڈی ، راے رام ریڈی اور میدک سے سبکدوش ہونے والے ایس مہیندر کو شامل کرتے ہوئے نان کیڈر ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی ۔ اس طرح ایس مہیندر کو بھیایک دن کیلئے ایس پی کا رتبہ حاصل ہوا ۔ وہ وزارت داخلہ کے اسپیشل چیف سکریٹری سی وی آنند سے 31 مارچ کو احکامات حاصل کئے اور شام بحیثیت ایس پی (CID) حیدرآباد سبکدوش بھی ہوئے ۔ اس تقریب سے ضلع ایس پی سرینواس راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ن یایس مہیندر کی طویل مثالی اور باوقار خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس مہیندر نے محکمہ میں ایک مثالی افسر کی حیثیت سے شناخت حاصل کی ۔ وہ 1989ء میں بحیثیت سب انسپکٹر پولیس کے طور پر اپنی سرویس کا آغاز کیا ۔ کریم نگر ، ورنگل ، کھمم ، حسن آباد ، سدی پیٹ میں کامیاب خدمات انجام دیئے ، انہیں مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ وہ فرینڈلی پولیس ، نرم مزاجی ، ایمانداری کی ایک شناخت تھے ۔ اس تقریب سے ایڈیشنل کلکٹر میدک آر ڈی او توپران جئے چندرا ریڈی ، آر ڈی او میدک رما دیوی ، ضلع مہتمم تعلیمات محترمہ جیا ، منیجر آر ٹی سی ڈپو میدک سریکھا نے بھی خطاب کیا ۔ سبھی نے ایس مہیندر کے ہمراہ ان کی والدہ محترمہ کی گلپوشی و شال پوشی کی ۔ اس تقریب میں ڈی ایس پی میدک پرسنا کمار ، ڈی ایس پی توپران کے علاوہ ڈاکٹر بشوا دیال ، ضلع بھ رکے سرکل انسپکٹرس ، سب انسپکٹرس ، پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی معززین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ تقریب میں مقامی جرنلسٹس محمد فاروق حسین ، مجیب راجہ ، محمد حامد نے بھی ایس مہیندر کی شال پوشی کی ۔