ایڈیشنل ایس پی ریاض الحق کی ٹینس میں کامیابی، ایس پی کی مبارکباد

   

نارائن پیٹ ۔16 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد میں منعقدہ 22ویں اوپن لان ٹینس چمپئن شپ نیشنل لیول میں ایڈیشنل ایس پی نارائن پیٹ ایم ڈی ریاض الحق اور ملٹی زون۔1 آئی جی پی چندر شیکھر ریڈی آئی پی ایس نے 55 سال عمر کے زمرے میں لان ٹینس ڈبلز کے زمرے میں مقابلہ کیا اور فائنل میں جوبلی ہلز کی ٹیم کو شکست دی۔ آج ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس نے نارائن پیٹ ضلع سے حصہ لینے والے ایڈیشنل ایس پی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ضلعی محکمہ پولیس کو پولیس کی ڈیوٹی سے لگن اور کھیلوں میں قابلیت پر بہت فخر ہے۔