نرمل۔/22ڈسمبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد سے آل علماء وحفاظ یوتھ بورڈ ضلع نرمل کے جنرل سکریٹری طبیب مولانا راشد خان قاسمی اور سماجی کارکن حافظ سید کلیم نے ملاقات کی۔آل علماء وحفاظ یوتھ بورڈ کے جنرل سکرٹری مولانا راشد خان قاسمی اور سماجی کارکن حافظ کلیم نے ضلع کلکٹریٹ نرمل پہونچ کر ایڈیشنل کلکٹر ضلع نرمل کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ لینے والے فیضان احمد ( لوکل باڈیز) سے ملاقات کر کے گلدستہ اور شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لوکل باڈیز کے احوال سے متعلق بہت ساری باتیں اور معلومات پر تبادلہ خیال کیا ، ضلع نرمل میں کی جانے والی سرگرمیوں سے خصوصا قانون حق معلومات 2005( آر ٹی آئی )کے متعلق واقف کروایا گیا ،اس پر فیضان احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی خدمات کو جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔