نرمل /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب فیضان احمد آئی اے ایس نے بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر ( لوکل باڈیز) نرمل ضلع کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ واضح رہے کہ فیضان احمد کا 2021 کے بیاچ سے تعلق ہے ۔ بحیثیت اسسٹنٹ کلکٹر انہو ںنے سدی پیٹ میں خدمات انجام دیں ۔ آج نرمل سیاست اسٹاف رپورٹر سید جلیل ازہر ڈیویژنل رپورٹر اسمعیل ناصر کے ہمراہ فیضان احمد سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔