ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد کا ٹمریز جونئیر کالج کا معائنہ

   

بودھن / 29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد انکت کمار نے اپنے دورہ بودھن کے موقع پرا ٹمریز جونئیر کالج گرلس پانڈو فارم کا اچانک دورہ کیا اور انہوں نے ہاسپٹل اور باورچی خانہ کے علاوہ اسٹور روم میں موجود خوردنوش کی اشیاء اور پکوان کیلئے استعمال کئے جانے والے برتنوں کا معائنہ کیا اور پرنسپل ٹمریز گرلز کالج کو مینو میں شامل پکوان کے مطابق طالبات کو بروقت ناشتہ و طعام کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ٹمریز جو ئنئیر کالج گرلس کے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نظام آباد کے ہمراہ سب کلکٹر بودھن ویکاس مہتا اور کمشنر بلدیہ وینکٹ نارائنا وغیرہ بھی ساتھ میں موجود تھے ۔