ایڈیشنل کلکٹر کا دورہ ظہیرآباد

   

ظہیرآباد یکم/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایڈیشنل کلکٹر ضلع سنگاریڈی راج شری شاہ نے کل ظہیرآباد کا دورہ کرتیہ وئے متعلقہ عہدیداروں کو لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت دی جب کہ کورونا وائرس کا کوئی بھی پازیٹیو کیس سامن نہ آنے کا انکشاف بھی کیا ۔ انہوں نے پوسٹ آفس میں سماجی دوری برقرار نہ رکھنے پر اپنی برہمی کا اظہار کیا اور عوام سے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے اختیار کی جانے والی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ خاص کر ان مقامات پر جنہیں حساس قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ہمراہ سبھاش گنج ، بھوانی مندر روڈ ، امبیڈکر چوراستہ اور دیگر مقامات پر بھی جہاں عوام کی حرکت زیادہ رہتی ہے ۔ دورہ کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے شیخاپور گرام پنچایت کا دورہ کرتیہ وئے شیخاپور تانڈہ میں ہریتا ہارم نرسری کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر وکرم سنہا ریڈی ، ایم پی ڈی او پی راملو ، ایم پی او ، اے پی او ، ایم پی ٹی سی اور سرپنچس ، ایڈیشنل کلکٹر کے ہمراہ موجود تھ