ایڈیڈاس کے اشتہار سے فلسطینی نژاد ماڈل کی تصویر ہٹانے پر تنازعہ

   

Ferty9 Clinic

دبئی:کھیلوں کے ساز و سامان کے معروف برانڈ Adidas نے فلسطینی نژاد امریکی سوپر ماڈل بیلا حدید کو اپنی ایک تشہیری مہم سے الگ کیا ہے جس پر کمپنی تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا پر بعض حلقہ اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق بیلا جدید جوتوں کے ایک اشتہار کا حصہ تھیں مگر ایڈیڈاس کی جانب سے انھیں اس کا حصہ بنانے پر کچھ اسرائیلی تنظیموں نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے نے یہاں تک کہا تھا کہ بیلا حدید ماضی میں یہود مخالف خیالات پھیلاتی رہی ہیں اور انھوں نے لوگوں کو یہودیوں اور اسرائیلیوں کے خلاف تشدد پر اْکسایا ہے۔تاہم ایڈیڈاس کا کہنا ہے کہ 1972 کے میونخ اولمپکس کے لیے ڈیزائن کیے گئے جوتوں سے متعلق ایک تشہیری مہم پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 1972 کے اولمپکس کے دوران ایک حملہ میں 11 اسرائیلیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔فلسطین کے پراپرٹی ٹائیکون محمد انور حدید کی بیٹیاں بیلا حدید اور جیجی حدید فلسطین میں جاری جنگ میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے آواز اٹھانے میں پیش پیش رہی ہیں۔مئی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بیلا نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی عوام کے جانی و مالی نقصان اور دنیا بھر کی حکومتوں کی طرف سے ہمدردی کے فقدان پر دل گرفتہ ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور دیگر علاقوں میں شدید بمباری کی مذمت کی ۔