ایڑ پلی میں مرکزی حکومت کی صاف صفائی مہم روبرن کا آغاز

   

30 کروڑ روپئے کی اجرائی۔ رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

بودھن۔/17 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن کے منڈل ایڑپلی میں مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی صاف صفائی کی اسکیم ’’ روبرن ‘‘ کے تحت 30 کروڑ روپئے رقم کی اجرائی عمل میںآئی۔ گزشتہ روز ایڑپلی منڈل اور اس کے دیہی علاقوں موضع جانکم پیٹ ، کرناپلی میں ترقیاتی کاموں کا رکن پارلیمان نظام آباد ڈی اروند اور رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر موجود ضلع کلکٹر ایم آر ایم راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڑپلی منڈل کو مثالی منڈلوں کی فہرست میں شامل کئے جانے مقامی عوامی کو سرکاری عہدیداروں کا تعاون ناگزیر ہے ۔ ایم پی اروند نے کہا کہ ایڑپلی منڈل کو پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال سے بالکل پاک بنانا چاہیئے اور سڑکوں اور موریوں کے علاوہ کچرے کی نکاسی کیلئے خصوصی مہم چلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بھی ایڑپلی منڈل کی ترقی کیلئے اپنی شراکت داری کی رقم کی اجرائی بلاتاخیر کرنے کی ریاستی حکومت سے خواہش کی۔ اس موقع پر موجود ایم یل اے بودھن شکیل عامر نے بھی مخاطب کیا۔ مرکز و ریاستی حکومت کے اشتراک سے ایڑپلی منڈل میں شروع کئے جارہے ترقیاتی کاموں کے رسم افتتاح و سنگ بنیاد تقاریب میں ڈی آر ڈی اے پی ڈی رمیش راٹھور، آر ڈی او گوپی رام، ضلع پریشد وائس چیرمین رجیتا یادو، ایم پی پی ایڑپلی سرینواس ، مارکٹ کمیٹی چیرمین ارچنا، مقامی سرپنچ و ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین و سرکاری عہدیدارموجود تھے۔