ممبئی: ممبئی پولیس نے فلم کمپنی آلٹ بالاجی ٹیلی فلم کی ایکتا کپور اور شوبھاکپور کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفینس (پوکسو) قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تین ویب سیریز میں نابالغ لڑکیوں پر فحش مناظر فلمائے ہیں۔ حکام نے یہاں اتوارکو یہ اطلاع دی۔شکایت کنندہ یوگا ٹیچر سوپنل ریواجی نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ الٹ بالاجی ٹیلی فلم کی ویب سیریز کلاس آف2017 اور کلاس آف 2020 میں نابالغ لڑکیوں کے ذریعہ فحش مناظر فلمائے گئے تھے نیز ان متاثرین کی عمریں 18 سال سے بھی کم ہیں۔ مقامی ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن نے یہ مقدمہ مجسٹریٹ عدالت کے حکم کے بعد درج کیا ہے کہ نابالغ لڑکیوں فحش مناظرکرنے پر مجبورکیا گیا جو کہ انکا جنسی استحصال ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔