عوامی مسائل کو اجاگرکرنے کی خواہش، ڈی پی آر او آصف آباد کرشنا مورتی کا سیاست نیوز کو انٹرویو
کاغذ نگر۔ ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر کی حیثیت سے یم کرشنا مورتی نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد خصوصی ملاقات کے دوران سیاست اسٹاف رپورٹر عبدالجمیل کو دیے گئے بیان یکم جنوری سے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ اور آر ٹی سی بس پاس رینیول کروانے کا مشورہ دیا، ضلع کے بی آصف آباد کے ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر ایم کرشنا مورتی کا تقرر 1996 سال میں پبلک سٹی اسسٹنٹ کی حیثیت سے ڈی پی آر او عادل آباد آفس میں عمل میں آیا، اس کے بعد منچریال ڈی پی آ راو آفس میں خدمت انجام دینے کے بعد ان کو ترقی دیتے ہوئے یم کرشنا مورتی کو ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر کے بی آصف آباد ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا، یم کرشنا مورتی نے ڈی پی آر او آفس آصف آباد پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا، ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد سیاست اسٹاف رپورٹر عبدالجمیل سے خصوصی ملاقات کے دوران اپنے انٹرویو میں صحافیوں کو بے باکی اور ایمانداری سے عوامی مسائل کو حکومت اور اعلی عہدے داروں کے علم میں لانے کا مشورہ دیا، صحافی اپنی رپورٹ کے ذریعے اپنی ایک الگ شناخت بناتے ہوئے عوامی مسائل پر رپورٹنگ کرنے صحافیوں کو مشورہ دیا، اس کے علاوہ ریاستی حکومت ک احکامات کے مطابق یکم جنوری 2022 تا 31 مارچ 2022 ایکریڈیشن کارڈ س اور آر ٹی سی بس پاس کو رینیول کرنے کے احکامات کے مطابق عملی اقدامات کرتے ہوئے یکم جنوری سے ایکریڈیشن کارڈ اور آر ٹی سی بس پاس کو رینیول شروع ہو چکا ہے، اس لیے ڈسٹرکٹ کے بی آصف آباد کے 15 منڈلوں میں خدمت انجام دینے والے تیلگو، اردو، انگلش اور ہندی ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو رینیول کرلینے کا مشورہ دیا، اس کے علاوہ تفصیلی جانکاری کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفس آصف آباد سے ربط پیدا کرنے کا صحافیوں کو مشورہ دیا۔