ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 48 فیصد اضافہ

   

نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسیس میں ریکارڈ اضافہ کے باعث جاریہ مالی سال میں اکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اپریل ۔ نومبر 2020 ء کے دوران اکسائز ڈیوٹی 1.96 لاکھ کروڑ روپئے رہی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 1.33 لاکھ کروڑ تھی ۔