حیدرآباد : /17 ستمبر (سیاست نیوز) سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک قوم ایک الیکشن سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس /23 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایکساتھ انتخابات سے متعلق بل پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں پیش ہوگا ۔ یہ اجلاس اس ماہ کی /18 اور /19 تاریخ کو ہوگا ۔