ایکسپریس وے پر کار الٹ گئی ‘ 5 نوجوان زخمی

,

   

حیدرآباد۔ پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے پر آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکسپریس وے پر آج صبح تیز رفتار انووا کار برقی کھمبے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ فلک نما مصطفی نگر سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ محمد فراز، 18 سالہ محمد اعظم خاں، 19 سالہ محمد فرحان، 19 سالہ محمد تقی اور 21 سالہ شیخ عبداللہ اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ پولیس راجندر نگر اور ٹریفک پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور حادثہ کا شکار کار کو وہاں سے منتقل کردیا۔ گاڑی اُلٹ جانے کے نتیجہ میں ایکسپریس وے پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام ہوگئی تھی لیکن پولیس نے اسے ہٹاکر ٹریفک کو بحال کردیا۔