چنئی، 13 جولائی (یواین آئی) ایکسیوم مشن-4 کا چار رکنی خلائی مسافر عملہ پیر کے روز اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے ہارمونی ماڈیول کے اسپیس فیسنگ پورٹ سے موسم کی صورتحال کے مطابق علیحدہ ہوگا، تاکہ ان کی زمین واپسی کا آغاز ہو سکے اور وہ کیلیفورنیا کے ساحل پر بحفاظت لینڈنگ کر سکیں۔خلائی مسافر عملہ مشرقی وقت (ای ڈی ٹی) کے مطابق کل صبح 4 بج کر 30 منٹ پر ہیچ بند ہونے کے ساتھ زمین کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرے گا